گوا کے وزیراعلی اور بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر لکشمی کانت پارسیکر ریاستی اسمبلی کی مینڈرم سیٹ سے الیکشن ہارگئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق گوا کے
مینڈرم حلقے میں کانگریس کے امیدوار دیانند
رگھونند شوپتے نے بی جے پی کے لیڈر مسٹر پارسیکر کو 7119 ووٹوں سے شکست دی۔مسٹر سوپتے کو 16490 ووٹ ملے جبکہ مسٹر پارسیکر 9371 ووٹ حاصل کرسکے۔